ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابراالود رہنے کے علاوہ تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے تاہم مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاوٴالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، بعدازدوپہر ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابراالود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں 29،اسلام آباد میں 7، راولپنڈی میں 6،مظفرآباد،راولاکوٹ میں 8 اور بالاکوٹ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اضلاع میں
پڑھیں:
لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
سٹی42: ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیمیں متحرک رہیں۔ کارروائی کے دوران 9 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 148 غیرقانونی املاک کو سربمہر کیا گیا۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
آپریشن کے دوران جوبلی ٹاؤن، ملتان روڈ، ٹھوکر، مین مارکیٹ گلبرگ، کرشن نگر، ٹاؤن شپ، بادامی باغ، شیر شاہ روڈ اور شاہدرہ چوک تا کالا خطائی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سے بھی مکمل صفایا کر دیا گیا۔
شادمان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی انسداد تجاوزات کے تحت بھرپور کارروائیاں ہوئیں۔ کارروائی کے دوران 4800 سے زائد غیرقانونی بینرز، فلیکس اور دیگر بصری آلودگی کے عناصر کو بھی ہٹا دیا گیا۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
ایم او ریگولیشن نے کہا ہے کہ یہ میگا آپریشن ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں جاری ہے، اور شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔