پی ایس ایل؛ ایکسپریس نیوز نے یونس خان کی خدمات حاصل کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ایکسپریس نیوز نے سابق کپتان یونس خان کی خدمات حاصل کرلیں۔
سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے پی ایس ایل کے دوران ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی تجزیہ کار کے طور پر ٹورنامنٹ کے دوران میچز پر تبصرے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق اہم نشاندہی کریں گے۔
یونس خان نے ایکسپریس نیوز کے دفتر آکر معاہدے پر دستخط کیے، جہاں ادارے کے اعلیٰ عہدیداروں نے انکا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ سابق کپتان ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ بطور بیٹنگ کوچ منسلک رہے چکے ہیں جبکہ اسکے علاوہ اپنے بےلاگ رائے کیلئے جانے جاتے ہیں۔
لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے 118 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 25 ٹی20 انٹرنیشنلز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔
شائقین کا ردعمل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یونس خان کی اس نئی ذمہ داری پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسپریس نیوز یونس خان
پڑھیں:
عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے، علیمہ خان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے دیں لیکن عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9 مئی اور القادر ٹرسٹ کس میں ضمانتیں ہر صورت ہوں گی، جو جج ان کیسوں کو سن کر ضمانت نہیں دے گا وہ مجرم ہو گا اور جج اسی لیے کیس سننے سے ڈر رہے ہیں، عمران خان نے اپنی گزشتہ ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کرنے کا کہا ہے انہوں نے شہباز شریف سے بات چیت کا نہیں کہا عمران خان نے کہا ہے سارے اختیارات فیلڈ مارشل کے پاس ہیں، عمران خان نے محرم کے بعد تحریک کا جو کہا تھا اس کا علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں نے آغاز سے قبل ہی دو تین زبردست پلان بنائے ہیں جو وہ خود بتا دیں گے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں علیمہ خان یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ پارٹی میں 50 ہزار عہدیداران ہیں اور وہ اپنا وزن اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ سیاستدانوں کا کام ہے سیاست کرنا، لیڈ کرنا یا کال دینا ہمارا کام نہیں ہے، انسان جو مرضی پلان بناتا رہے لیکن آخری پلان اللہ کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے جو احکامات ہوں گے ہم ان کا مکمل فالو اپ کریں گے اور ان کو احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کریں گے، عمران خان کو اس پر اپڈیٹ دیا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت کیا پورا ملک عمران خان کی پارٹی ہیں، اب یہ عوامی نمائندوں کو ایک ایک کرکے اسمبلی سے نکال رہے ہیں، عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، جب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہی رہیں گے، کم از کم جب ہم پریشر ڈالتے ہیں تو دو بہنوں کی تو ملاقات ہو جاتی ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے۔