کیف: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے مشرقی علاقے ڈونیسک میں روسی فوج کے لیے لڑنے والے چین سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان افراد کے قبضے سے ذاتی شناختی کارڈ، بینک کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، جبکہ ایک چینی باشندے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ مینڈیرن چینی زبان میں بات کرتا نظر آ رہا ہے۔

زیلنسکی کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ روسی فوجی یونٹس میں مزید چینی شہری بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ لوگ یوکرین کی سرزمین پر، ڈونیسک کے محاذ پر روسی فوج کے لیے لڑ رہے تھے۔"

یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے کیف میں چین کے ناظم الامور کو طلب کر کے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ آندری سبیہا نے کہا، "چینی شہریوں کا روسی حملہ آور فوج میں شامل ہونا چین کی غیر جانبداری کے دعوے کو مشکوک بناتا ہے۔"

امریکی محکمہ خارجہ نے اس خبر کو "تشویشناک" قرار دیا ہے اور چین پر روس کی جنگی کوششوں میں "اہم مددگار" ہونے کا الزام عائد کیا ہے، خاص طور پر دوہری استعمال کی اشیاء جیسے سیمی کنڈکٹرز اور ہوائی جہاز کے پرزے فراہم کرنے کے حوالے سے۔

صدر زیلنسکی نے امریکا اور یورپی ممالک سمیت عالمی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین پہلے ہی یوکرین جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا دعویٰ کرتا رہا ہے، اور بیجنگ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا ہے

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعاون اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول طب، معدنیات، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے پاکستان اور مصر کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور تجارتی سرگرمیوں میں وسعت لانے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جلد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے عالمی فورمز پر پاکستان کے ساتھ جاری تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے مثبت اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار دوطرفہ تعاون فلسطین کی حمایت مصری وزیر خارجہ ملاقات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • یوکرینی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ، روسی ایئرلائن ایروفلوٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ
  • اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان سے فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا، بھارتی وزیر دفاع کا دعویٰ
  • رشوت قبول نہ کرنے والے روسی اہلکاروں میں رشوت جتنی رقم کے برابر انعامات تقسیم
  • چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات سے متعلق چین کا موقف ہمیشہ واضح ہے،  چینی وزارت خارجہ 
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال
  • سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی
  • سعودی عرب ٹریفک حادثہ، بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 عمرہ زائرین جاں بحق
  • کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی