چینی وزارت تجارت نے 6 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بیجنگ :حالیہ برسوں میں شیلڈ اے آئی انکارپوریٹڈ اور سیرا نیواڈا کارپوریشن سمیت چھ امریکی کمپنیوں نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے تائیوان علاقے کو اسلحے کی فروخت میں حصہ لیا یا تائیوان کے ساتھ نام نہاد فوجی تکنیکی تعاون کیا ، جس سے چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بد ھ کے روز چین کی وزارت تجارت نے چینی قوانین اور ضوابط کے مطابق ، شیلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انکارپوریٹڈ سمیت چھ امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کیا ، اور مذکورہ بالا اداروں کو چین سے متعلق درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا۔ چین میں مذکورہ بالا اداروں کی طرف سے نئی سرمایہ کاری پر پابندی کا اطلاق 10 اپریل کو دن بارہ بجکر ایک منٹ سے ہوگا۔
اسی دن ،چین کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ، چینی وزارت تجارت نے 12 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں یو ایس اوپٹو الیکٹرانکس کارپوریشن بھی شامل ہے۔ ان امریکی اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد سے منع کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا ، سینیٹ خواتین نشست کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خواتین کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست میں متعدد سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق راحیلہ بی بی، مشعال اعظم، ساجدہ بیگم اور مومنہ باسط کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ ان کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دیے گئے۔
فہرست میں مزید ناموں میں سمیرہ شمس، صوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ بھی شامل ہیں، جو مختلف سیاسی پس منظر کی حامل امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان مقررہ شیڈول کے مطابق کیا جائے گا، جس کے بعد انتخابی عمل کو حتمی مرحلے میں داخل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ایک اور ’میا‘ انٹرنیٹ پر وائرل، حقیقت نے سب کو چونکا دیا