کراچی میں کریک ڈاؤن، پہلے روز ڈمپرز سمیت 40 ہیوی گاڑیاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ وہ گاڑیاں جن کی مدت پوری ہو چکی ہے یا مکینکل فٹ نہیں ہیں، جن کے ٹائرز خراب ہیں یا ان کی باڈی گلی ہوئی ہے، انہیں کسی صورت شہر کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور پہلے ہی روز 40 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خستہ و بوسیدہ حال اور ہیوی گاڑیوں جن میں ٹینکرز، ٹرالرز، بسوں اور ڈمپرز شامل ہیں، ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ضلع ویسٹ میں ایک کمپاؤنڈ یارڈ بھی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے مشترکہ طور پر خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، پہلے روز 40 سے زائد خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے، وہ گاڑیاں جن کی مدت پوری ہو چکی ہے یا مکینکل فٹ نہیں ہیں، جن کے ٹائرز خراب ہیں یا ان کی باڈی گلی ہوئی ہے، انہیں کسی صورت شہر کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہونگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکٹ کے اجراء کے حوالے سے کورنگی میں اپنے سینٹرز قائم کیے ہیں، جبکہ تیسرا سینٹر گلبائی میں کھولنے جا رہے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مشینری برآمد کرلی ہے اور اگلے تین ماہ میں مشینری آنے کے بعد انسٹال ہو جائے گی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی سینٹرز کھلنے والے ہیں، جہاں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے ورکشاپ گاڑیوں کو فزیکل چیکنگ کرنے کے بعد فنٹس سرٹفیکٹ جاری کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ ٹرانسپورٹ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کی جانب سے ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔