ملائیشیا کی ایئر ایشیا ایکس کا کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا.
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔
کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔