WE News:
2025-08-03@11:25:39 GMT

نجی ریسٹورنٹ پر حملے کرنے والے 27 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

نجی ریسٹورنٹ پر حملے کرنے والے 27 ملزمان گرفتار

نجی ریسٹورنٹ (کے ایف س) پر حملہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ملزمان میں سے 27 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 سندھ پولیس کے مطابق بدھ کی رات نجی ریسٹورنٹ کے ایف سی پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، مشتعل افراد کی جانب سے ریسٹورنٹ کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ کی گئی اور شیشے توڑے گئے اور نجی ریسٹورنٹ کافی نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ایک ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 44 گینگز کے 102 ملزمان گرفتار کیے گئے، آئی جی اسلام آباد

 مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کی تو مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی، مشتعل افراد نے پولیس موبائل کے شیشے توڑنے سمیت ایک سرکاری موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی، جس کے تبادلے میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔

 مشتعل افراد کے پتھراؤ کرنے سے ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن اسلم جاگیرانی، انچارج 15 یامین آرائیں، ایس ایچ او غریب آباد سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں پولیس سے مقابلے، کارسرکار میں مداخلت اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ، پنجاب پولیس کے 50 سے زیادہ اہلکار زخمی

مقدمہ تعزیرات پاکستان اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت 16 معلوم اور 170 نامعلوم افراد کے خلاف ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا

 مقدمے کے اندراج کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیرنور چنہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، پولیس ٹیموں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ رات سے اب تک پولیس ٹیموں کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت ہونے والے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے، جس سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پتھراؤ پی ٹی آئی سندھ پولیس کے ایف سی گرفتاریاں نجی ریسٹورنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پتھراؤ پی ٹی ا ئی سندھ پولیس کے ایف سی گرفتاریاں نجی ریسٹورنٹ نجی ریسٹورنٹ مشتعل افراد کی جانب سے کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ  تین ملزمان فرار ہوگئے۔

 پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے  سے مزید تفتیش جاری ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
  • کراچی میں نو عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں انسانی اعضا نکال کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
  • کراچی، کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • 4افرادکاشوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ نازیبافعل،پولیس مقابلے میں کتنے افرادہلاک ہوگئے ؟