فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔
مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔
کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے، کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
اس کے علاوہ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے اظہار یکجہتی ا ج ملک بھر میں
پڑھیں:
مریدکے واقعہ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد کی مفتی منیب الرحمٰن سے اہم ملاقات
ملاقات کے بعد مفتی منیب الرحمٰن، اسد اللہ بھٹو، علامہ قاضی نورانی اور دیگر رہنماؤں نے سانحہ مریدکے اور عالمی تناظر میں مشترکہ پریس بریفینگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسداللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کے ہمراہ سانحہ مریدکے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن سے کراچی میں اہم ملاقات کی، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن ، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ باہمی مشاورت اور غوروخوص کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ارباب اختیار اور علماء دانشمندانہ فیصلے کریں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے، معاملات کے حل کیلئے قومی مشاورت کی ضرورت ہے، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اپنے رویوں پر غور کرے اور اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مریدکے کے زخمیوں کا علاج معالجہ اور شہدا کی تدفین باوقار طریقے سے کی جائے، حکومت اپنا قانونی حق استعمال کرے، لیکن جبر سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کرے اور حقائق سامنے لائے جائیں، تاکہ افواہوں کو پھیلنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مدارس، مساجد اور علماء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، تاکہ ریاست پر علماء کا مزید اعتماد بڑھے۔ اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا کہ عنقریب ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علماء مشائخ، مدارس کے مہتمیم اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں کا قومی مشاورتی اجلاس بلا کر وطن عزیز کے استحکام اور دینی اقدار کے تحفظ کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔