کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی۔
غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو صبح 3 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی آج کی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا جائے گا۔
پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کے عملے نے ہوٹلوں میں گنجائش نہیں کہہ کر انہیں گھر جانے کا کہا ہے۔
پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر سے آنے والے مسافر سخت پریشان ہیں جبکہ پرواز منسوخ ہونے پر ایئرلائن مسافروں کو ہوٹل دینے کی پابند ہے۔
پرواز منسوخ کر دی گئی لیکن اگلی پرواز کب جائے گی، یہ نہیں بتایا جا رہا جبکہ مسافر رات 1 بجے سے ایئر پورٹ پر موجود تھے، انہیں ناشتہ تک نہیں دیا گیا، کئی مسافروں کی دوحہ سے آگے کنکٹنگ فلائٹ بھی تھی، جو نکل گئی۔
ذرائع کے مطابق دوحہ جانے والی پرواز کے 325 مسافروں کو 2 گھنٹے طیارے میں بٹھانے کے بعد لاؤنج میں بھیجا گیا۔
پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی جبکہ دیگر فلائٹس کے مسافروں کو بھی روکا گیا۔
مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد اے ایس ایف کے عملے کو طلب کیا گیا۔
بورڈنگ روکنے پر مختلف پروازوں کے مسافروں کی آپس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسافروں کو ایئر لائن غیر ملکی کی پرواز کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جوان خدمتِ خلق کا روشن استعارہ
ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے بہادر جوان دشمن کی جارحیت کے خلاف مورچہ زن ہونے کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق کا روشن استعارہ بھی بن چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل ان دشوار گزار پہاڑی بستیوں میں، جہاں اسپتال اور ڈسپنسریاں محض خواب تھے، وہاں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف گھر گھر جا کر مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کررہے ہیں۔ مزید جانیے حمزہ کاٹل کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادویات فراہمی ایل او سی پاک فوج سرحدوں کے محافظ لائن آف کنٹرول مفت طبی معائنہ وی نیوز