وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم کیا گیا، بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعہ کو آذربائیجان میں ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی بعدازں وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا بیلا روس کے صدر سے تعارف کرایا جبکہ بیلا روس کے صدر نے بھی اپنے حکومتی ارکان کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔

بعدازاں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پرپاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔

تقریب میں بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اوروزارت دفاعی پیداوارپاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027کا روڈ میپ طے پاگیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

پاکستانی وفد کے دورہ بیلاروس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) اور جے ایس سی ایم کوڈور جبکہ ایف ڈبلیو او اور او جے ایس سی ماز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت بھی طے پائی ہے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان بزنس فورم تجارت کےفروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اوراقتصادی تعاون کےمواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدربیلاروس کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، صدرالیگزینڈرلوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف دونوں ممالک کے بیلا روس کے بیلاروس کے روس کے صدر کے درمیان کا معاہدہ روس کی

پڑھیں:

پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا


پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے
پاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گا
پاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہے
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا
حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اس پلیٹ فارم کا اہم کردار ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا
پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی بھی کرے گا
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
  • پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور