وطن کے مرکزی خیال کے ساتھ نئے بنگلہ سال کی تقریبات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
جیسے ہی صبح کی پہلی کرنوں نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں رابندر سروبر کو روشن کیا، فضا سرود کے نازک نوٹ اور ٹیگور کے مشہور گیت ’آلو امر آلو‘ یعنی ’روشنی! او میری روشنی‘ سے گونج اٹھی۔
یہ نئے بنگلہ سال 1432 کا آغاز تھا جس کا اس مرتبہ مرکزی خیال سودیش یعنی وطن ہے، اس سال کے پاہیلا بیساکھ کی رنگا رنگی نے میرپور، اترا، اور پرانے ڈھاکہ سمیت دارالحکومت بھر سے ہزاروں شہریوں کی توجہ مبذول کی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل
تقریبات کا آغاز صبح 6 بجے ہوا، جس میں بنگال پرم پرا سنگیتالی کے آرٹسٹوں کی جانب سے پیش کردہ متعدد پرفارمنس بھی شامل تھیں، ان تقریبات کی خاص بات ‘پنچکبی’ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، جس میں بنگال کے پانچ ممتاز شاعر یعنی رابندر ناتھ ٹیگور، قاضی نذر الاسلام، دویجیندر لال رائے، رجنی کانتا سین، اور اتل پرساد سین شامل ہیں۔
https://Twitter.
جس میں شوریر دھارا کے گلوکاروں کی جانب سے ان کی لازوال کمپوزیشنز کی روح پرور پیشکش کی گئی، خاص طور پر نذرالاسلام کے گیت نے نسیم صبح کو شاعری سے معطر کردیا۔
سال نو کے اس جشن کا ایک اہم پہلو بنگلہ دیش کی متنوع نسلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے مقامی فنکاروں کو شامل کرنا تھا، چٹاگانگ پہاڑی علاقے، میمن سنگھ اور ملک کے شمالی علاقوں کے فنکاروں نے اپنے روایتی لباس میں ملبوس لوک گیت اور رقص پیش کیا۔
اس ثقافتی تبادلے نے قومی یکجہتی کے موضوع کو اجاگر کیا، خاص طور پر ایک متحرک پرفارمنس کے ساتھ جس میں قومی نغمہ شامل تھا، سال نو کے اس تہوار کی تقریب کا مقام میدان دیہی بنگال کے مختلف مظاہر کا حقیقی عکاس بن کر رہ گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم
اسٹالز میں مٹی کی گڑیا، جوٹ کی دستکاریاں، ہاتھ سے بنی اشیا اور مقامی کاٹیج انڈسٹری کی مصنوعات کی نمائش کی گئی، جو مقامی دستکاری کے عظیم فن کو اجاگر کرتی ہیں۔ روایتی دیہی کھیلوں نے تہوار کے جوش و جذبے میں اضافہ کیا۔
ایک آرٹ کیمپ نے تقریب کو مزید تقویت بخشی، جس میں معروف موسیقاروں، رقاصوں، اور مصوروں کو اکٹھا کیا گیا تھا، جنہوں نے نئے سال اور اس کے مرکزی خیال یعنی وطن سے متاثر ہو کر آرٹ ورک تخلیق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتل پرساد سین بنگلہ دیش بنگلہ سال پاہیلا بیساکھ دویجیندر لال رائے ڈھاکہ رابندر ناتھ ٹیگور رجنی کانتا سین قاضی نذر الاسلامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتل پرساد سین بنگلہ دیش بنگلہ سال دویجیندر لال رائے ڈھاکہ رجنی کانتا سین قاضی نذر الاسلام بنگلہ دیش
پڑھیں:
ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا
بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے واکے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔
سال 2024 میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔ اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
پہلے فلم میں کیارا اڈوانی کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن اپنے حمل کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ سے الگ ہو گئیں۔ اب بھارتی میڈیا نے خصوصی طور پر اطلاع دی ہے کہ کریتی سینن ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔
بھارتی کے ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زیادہ تر یورپ میں ہوگی اور مقامات پہلے ہی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور ایکشن مناظر کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ شوٹنگ کا آغاز اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔