کراچی:

شہر میں نمی کا تناسب 56فیصد تک بڑھنےکے سبب شدید گرمی محسوس کی گئی، معمول سے تیز سمندری ہوائیں گرمی کا احساس کم نہ کرسکیں، ہیٹ انڈیکس 42 فیصد کے مساوی رہا، شہر میں ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، شہید بے نظیرآباد کا درجہ حرارت معمول سے5.

4ڈگری اضافے سے 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بالائی فضا میں زیادہ دباؤ کے سبب سندھ بھر  میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں غیرمعمولی درجہ حرارت ریکارڈ ہو رہے ہیں، کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کے ساتھ معمول سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تاہم دیگر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پیر کو شہر کے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، تاہم نمی کا تناسب 56فیصد تک ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی۔

شہر کا ہیٹ انڈیکس 42ڈگری کے مساوی رہا، معمول سے تیز33کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سمندری ہواؤں کے باوجود دوپہر کے وقت لو کے تھپیڑے چلے، شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔

جناح ٹرمینل پر36.3ڈگری،گلستان جوہر میں35.7ڈگری،شاہراہ فیصل پر34.5ڈگری،ماڑی پور میں 34ڈگری جبکہ سب سے کم پارہ بن قاسم ویدر اسٹیشن پر32ڈگری ریکارڈہوا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق دیہی سندھ کے لاڑکانہ،موہنجودڑو، خیرپور،دادو اور حیدرآباد کا پارہ 45 جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیرآباد میں 5.4ڈگری اضافے سے46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جاری ہیٹ ویو کی لہر 18اپریل تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیہی سندھ معمول سے

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی:

شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرم و مرطوب موسم کی توقع ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کے خاتمے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان