چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی 31875.8 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ اور گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.
مقررہ سائز سےبالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ سروس انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
پہلی سہ ماہی میں صارفین کے سامان کی مجموعی خوردہ فروخت 12467.1 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.6 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 10317.4 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 4.2 فیصدکا اضافہ ہے۔ اشیاء کا مجموعی درآمدی اور برآمدی حجم 10301.3 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں سال بہ سال 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ملک بھر میں آبادی کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 12،179 یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.5 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسطا شرح5.3 فیصد تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔