دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کیا، خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو دل کھول کر سراہا اور فتنہ الخوارج، بلوچستان میں دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، کشمیر اور غزہ پر غیرمبہم اور واضح بات چیت کی۔ انہوں نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟
اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے، برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے، دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ‘ہارڈ اسٹیٹ’ کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے شہدا کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا، میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کیساتھ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کی آرمی چیف
پڑھیں:
خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔اغوا برائے تاوان میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او خیبر
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔