کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سےتعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کے افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا برائے تاوان کیس میں معطل
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نوراحمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل ، اقدام قتل اوردھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈرسے ہدایت لیکر دیگرکارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شرتک پہنچاتا تھا۔ملزم نوجوان لڑکوں کوایس آراے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔
ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم ایس آراے کمانڈر کی ہدایت پر گاؤن بوہرضلع حیدر آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔ ملزم سے کالعدم تنظیم سے وابستہ دیگر دہشت گردوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم ایس ا راے سی ٹی ڈی
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔