اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن اور چائنا میڈیا گروپ کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن اور چائنا میڈیا گروپ کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : 15 اپریل کو 2025 کےاقوام متحدہ کا چینی زبان کا دن اور چائنا میڈیا گروپ کا پانچواں اوورسیز فلم فیسٹیول جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ، جنیوا میں چین کے اقوم متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے چینی مشن نیز جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے مشترکہ طور پر کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔
جنیوا میں پاکستان اور روس سمیت تقریباً 50 ممالک کے مستقل نمائندوں، سینئر سفارتکاروں، بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں اور اندرون و بیرون ملک زندگی کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 300 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کی سرگرمی کا موضوع “چائنا ٹور” ہے۔
چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس سرگرمی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دوست چین آ کر سیر کر سکیں گے اور چین میں تعاون کو مزید گہرائی تک لے جانے کے مزید مواقع تلاش کر سکیں گے۔ ہم دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر اکٹھے چلنے، ایک دوسرے سے سیکھنے ، اور تہذیب اور مواقع کے اشتراک کے ساتھ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کی ایک حیرت انگیز تصویر تخلیق کریں گے۔2025 کے اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن اور چائنا میڈیا گروپ کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول میں “چائنا ٹور” کے موضوع پر دنیا بھر کے دوستوں کو چین کے سفر کی کہانیوں کو تصاویر کے ساتھ ریکارڈ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ اقوام متحدہ کے چینی زبان
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے بتا یا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لیے اپیل جمع کرائی جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے لیے اپیل جمع کروائی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف اس کے حوصلے کو توڑنے کے لیے قید کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
صدرمملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری
???? I am pleased to announce that two formal appeals have been submitted to the UN Special Rapporteur on Torture, @DrAliceJEdwards, on behalf of former PM @ImranKhanPTI and his wife, Bushra Bibi.
Imran Khan’s sons, Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, have submitted the appeal for their… pic.twitter.com/wtNjXU9y2R
مزید :