آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان قرار دے دیا اور سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان پر غیر سنجیدہ ہے، وزیراعلیٰ کے افغان مہاجرین سے متعلق بیانات ریاستی پالیسی سے انحراف ہیں، علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیانات قومی سالمیت پر سوالیہ نشان ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام ادارے اور قیادت ایک صفحے پر آئیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف انتشار اور الزام تراشی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا پختونخوا میں نے کہا کہ آرمی چیف کی مکمل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔