اداکارہ انوشے اشرف کا اپنی شادی پر رقص،سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیوانہ ہوگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باہمت، باصلاحیت اور اسٹائلش وی جے و اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی شادی میں ایسا رقص کیا کہ ہر طرف واہ واہ ہو گئی۔استنبول کی رومانوی فضا میں انوشے نے ’’او مکھنا‘‘پر ایسا جاندار رقص ڈالا کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیوانہ ہو گیا۔ترکی کے شہر استنبول میں، انوشے اشرف اور ان کے شوہر شہاب رضا مرزا کی شادی کی تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اور سب سے زیادہ توجہ انوشے کے ایک رقص نے حاصل کی جس میں وہ مشہور بالی وڈ گانے او مکھنا پر جھومتی نظر آئیں۔انوشے نے ہلکے سبز اور گلابی لہنگا چولی میں میں ایسا اسٹائل دکھایا کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ اسٹیج پر ان کی انٹری، چہرے پر محبت بھری مسکراہٹ سب کچھ کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu