بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سناکشی نے اس صارف کو سخت جواب دے کر سب کی توجہ سمیٹ لی۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)

یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں نے تنقید کر نشانہ بنایا جس پر ہمیشہ انہوں نے نرمی سے کام لیا اور جواب دینے سے گریز کیا تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ کسی صارف پر جوابی وار کیا ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صارف کو

پڑھیں:

پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی سوشل میڈیا پر چھاگئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:پاک فوج کی خاتون کیپٹن سوشل میڈیا پر چھاگئیں،خاتون افسر کی نہایت جوشیلے انداز میں خطاب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ، ان کا یہ خطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ٹاپ ٹرینڈ کے ساتھ ہر صارف کی اسکرین کی زینت بنا ہوا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس تقریر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔یہ خطاب پاکستان آرمی کی کیپٹن ایمان درانی کا ہے جو ایک تعلیمی ادارے میں طلبا سے خطاب کررہی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

کیپٹن ایمان درانی خطاب میں طلبا کو بتا رہی ہیں کہ ملک کی سلامتی کے لیے فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان کی فوج ملکی مفاد اور عوام کی حفاظت کے لیے جو کچھ کرتی ہے وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے۔کیپٹن ایمان درانی نے اپنے خطاب میں طلبا کو مزید بتایا کہ آرمی کے اسٹاف کالج میں ایک نہایت اہم کورس کروایا جاتا ہے جس میں ایک کتاب میں 1965 اور 1971 کی جنگوں سے متعلق پڑھایا جاتا ہے اور اس کتاب میں آرمی نے اپنی تعریفیں نہیں کی ہیں بلکہ خود احتسابی کی بات کی ہے جو کہ پاکستان آرمی کے ہر افسر نے پڑھی ہے۔

کیپٹن ایمان درانی نے مزید کہا کہ خود احتسابی آرمی کے ادارے کا بنیادی جزو ہے۔کیپٹن ایمان درانی نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ آرمی جو کچھ بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے پر جو بھی کرتی ہے پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے ، کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ ملک نے ہمارے لیے کیا کیا؟ ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ یہ پوچھیں کہ ہم نے ملک کے لیے کیا کیا ؟انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف آرمی کی وجہ سے نہیں کھڑے ہیں بلکہ اداروں کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے کھڑے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر شمع جونیجو نے بھی کیپٹن ایمان کے خطاب کو سراہا اور کہا کہ م ±جھے بابا ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ یہ مت کہنا کہ م ±لک نے تمہیں کیا دیا ہے بلکہ بڑی ہوکے اپنے بچوں کو یہ بتانا کہ ت ±م نے اپنے م ±لک کو کیا دیا ہے،اس بچی نے ایک بہت ہی خوبصورت بات کی ہے، جسے صرف ا ±س وجہ سے شیئر نہ کرنا ناانصافی ہے کہ ا ±س نے وردی پہنی ہوئی ہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فوج کو شہریوں کے اعتماد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق، سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی؟
  • شوہرانسٹاگرام استعمال کرنے کے بجائے گھر کے کام کاج پر مجبور کرتاہے، بیوی کی پولیس کوشکایت
  • سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 
  • سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے؛ محسن نقوی
  • پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی سوشل میڈیا پر چھاگئیں
  • کورین پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • شیفالی جریوالا کی ’اچانک موت‘ کی پیشگوئی سچ ثابت؟ پارس چھابڑا کا پرانا کلپ وائرل
  • صبا فیصل نے ڈراموں اور فنکاروں پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کیخلاف آواز بلند کردی
  • ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کا فنکاروں کو سخت جواب، قانونی کارروائی کی دھمکی