کرنٹ لگنے سے بچے کی موت؛ ضمانت خارج ہونے پرلیسکو افسران عدالت سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں کرنٹ سے بچے کی موت سے متعلق درخواست پر عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
لاہورہائیکورٹ میں لیسکوکی غفلت سے کرنٹ لگنے سے بچے کی موت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ایس ڈی او باٹا پور اور سپرنتنڈنٹ کبیر کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
مزید پڑھیں: بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
عبوری ضمانتیں خارج ہونے پردونوں افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف باٹا پور کے علاقہ میں کم سن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنٹ لگنے سے بچے کی
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ، سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرسنگین جرائم مین ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کومطلوب تھا، ملزم کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم نے کراچی ائیرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ملزم کو آزاد کشمیر پولیس کے حوالےکر دیا۔