شدید ژالہ باری کے بعد عمر گل کی گھر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں گزشتہ روز اچانک ہونے والی ژالہ باری سے کئی گاڑیوں، سولر پینلز اور املاک کو نقصان پہنچا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
سابق کرکٹر عمر گل نے بھی ژالہ باری کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کے سامنے اولوں کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے جسے عمر گل صارف کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘
عمر گل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے گھر کے باہر کا منظر بھی دکھایا جہاں شدید ژالہ باری کی وجہ سے درخت کے پتے زمین پر گرے ہوئے ہیں اور سڑک نے سفید چادر اوڑھ رکھی تھی۔
View this post on Instagram
A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)
سابق کرکٹر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہ واقعی خوفناک تھا۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ سب خیریت سے ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے اور متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس، سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد موسم بارشیں برفباری ژالہ باری عمر گل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد موسم ژالہ باری عمر گل ژالہ باری عمر گل
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔