اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے، انشاءاللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑے ہیں،بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا اس خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں،اسلام آباد میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ اجتماعی کاوشیں اور ٹیم ورک ہے جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشا ہے۔

اب ہم انشاءاللہ ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل نکلے ہیں جس طرح بھرپور قوت، اعتماد اور قوت ارادی کے ساتھ ٹیم پاکستان نے مشکلات کا سامنا کیا ترقی کا سفر بھی ہم اسی طرح طے کریں گے۔

(جاری ہے)

سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آوٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے۔، ٹیم ورک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے اب ہم ترقی و خوش حالی کے سفر پر گامزن ہیں۔ جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا۔ اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے کرکے سرخرو ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے وہاں کے عوام کو جو منصوبے دئیے جا رہے ہیں وہ ان کے دل کی آواز ہیں۔

خونی ٹریک جس نے ہزاروں جانوں کو نگلا اب ہائی وے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں۔کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے۔این ایف سی میں بلوچستان کا کوٹہ ڈبل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں فاصلے زیادہ ہیں۔

بلوچستان کے عوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کے دل کی آواز ہو۔بلوچستان کی یہ سڑک 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ بلوچستان کے عوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کے دل کی آواز ہو۔ این ایف سی میں بھی بلوچستان کاکوٹا ڈبل کردیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد اب ترقی، خوبصورتی اور سہولتوں کا گہوارہ بننے جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں توسیع و تزئین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں۔ ٹریفک کے بہاو میں نمایاں بہتری آ چکی ہے۔ شہر کے ہر کونے میں پھولوں کی بہار اس کے حسن کو دوبالا کر رہی ہے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ منصوبہ 60 دن کے بجائے 35 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مجھے ان کی بات پر پورا یقین ہے کہ ماضی میں اس قسم کے اعلانات کو انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے۔

یہ شہباز سپیڈ ہے اور نہ محسن نقوی سپیڈ ہے بلکہ یہ پاکستان سپیڈ ہے۔قبل ازیں محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سے اس انڈر پاس کا افتتاح 60 کے بجائے 35 دن میں کرائیں گے۔ فیصل مسجد چوک میں ٹریفک بہت زیادہ جام ہوتی ہے اس پر بھی جلد کام کریں گے۔ اسلام آباد کے چوک پوائنٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ بند تھا اس پر بھی کام شروع کیا ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کا اسلام آباد کے سفر پر گیا ہے

پڑھیں:

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔ 

وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے  میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی  ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے(ترجمان پاک فوج)
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاک بھارت مستحکم امن کی تلاش
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج