سکردو، سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کا دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی اور طلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباء نے جامعہ تک سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر دھرنا دیدیا۔ سکردو میں ترابی چوک پر بلتستان یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر یونیورسٹی تک روڈ کو جنگی بنیادوں پر میٹل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترابی چوک پر طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی اور طلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلباء کے کے رہنما سڑک کی
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔