املاک تباہ کرنا اور اپنے بھائیوں پر حملہ کرنا درست نہیں، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، لیکن اپنے ملک کی املاک تباہ کرنا اور اپنے بھائیوں پر حملہ کرنا درست نہیں۔
ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لوگوں کو صہیونی معاونت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ پر قائل کرنا چاہیے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلمان بھائیوں کی املاک پر حملہ نہ کیا جائے نہ ایسی جگہوں پر جانے والوں پر حملہ کیا جائے، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام اپنا فرض پورا کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طاہر اشرفی پر حملہ
پڑھیں:
سکھر میںکرائے کی عدم ادائیگی پر متروکہ وقف املاک بورڈ دفتر کو تالا
لاہور ( سید عدنان فاروق ) ملک بھر میں اربوں روپے کی کمرشل، رہائشی اور زرعی اراضی کا مالک اور آئے روز لیز شدہ اور کرائے داروں کے جائیدادوں پر تالے لگانے والے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اپنے دفتر میں تالے لگ گئے‘ تفصیلات کے مطابق سکھر میں بورڈ انتظامیہ نے کرائے کی عمارت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کا دفتر قائم کر رکھا ہے جہاں کے جائیداد کے مالک نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر دفتر کے داخلی دروازے پر تالے لگا کر اسے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سکھر عاشق حسین نے نوائے وقت کو بتایا کہ مالکا ن کے 2لاکھ 64ہزار روپے دینے ہیں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں چونکہ دفتر میں اکائونٹنٹ کی آسامی خالی ہے اور اس کے دستخط کے بغیر فنڈز کی ادائیگی نہیں ہو سکتی تاہم اس معاملہ کو ہم جلد حل کر لیں گے۔