ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کے روز چین کا دورہ کریں گے۔منگل کے رو ز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یو میہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور ایران کی دوستی ، روایتی دوستی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 54 سالوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام، اعتماد اور حمایت کی ہے، دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران فریقین چین ایران دوطرفہ تعلقات اور دونوں اطراف کے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے یقین کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور کثیرالجہتی کے مشترکہ دفاع کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے لیے بھی اپنی آمادگی ظاہر کی۔