’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل؛ فلم میکر کا سلمان خان اور مادھوری کے حوالے سے اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
نوے کی دہائی کی مشہور بھارتی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بننے کی خبریں گردش میں ہیں۔ لیکن کیا اس بلاک بسٹر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا جائے گا؟
فلم میکر سورج برجاتیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اپنی کلاسک فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بناتے ہیں تو اس میں اپنے قریبی دوست سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ نہیں کریں گے بلکہ نئے اداکاروں کو لیا جائے گا۔
برجاتیہ نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس فلم میں نئی کاسٹ ہوگی‘‘۔ فلم ساز نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ہمیشہ سے یہ مانتا ہوں کہ اچھا اسکرپٹ کسی بھی ستارے سے بڑا ہوتا ہے‘‘۔
اگرچہ برجاتیہ اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ساتھ کیا تھا لیکن فلم میکر کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں ان ستاروں کے ساتھ کام کریں گے جب کردار ان کےلیے موزوں ہوں۔ برجاتیہ نے کہا کہ ’’لوگ ایک خاص عمر کے بعد ستاروں سے زیادہ اچھی فلم پر بھروسہ کرتے ہیں‘‘۔
برجاتیہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک نئی فلم پر کام کر رہے ہیں، لیکن اس میں وقت لگے گا کیونکہ انہیں ایسا اسکرپٹ چاہیے جو اداکار کی موجودہ عمر کےلیے موزوں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’سلمان ہمیشہ فلم کو ستاروں سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اگر میں کسی اور کے ساتھ فلم بنانا چاہوں تو وہ سپورٹ کریں گے‘‘۔
سورج برجاتیہ اپنی فلموں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’پریم رتن دھن پائیو‘ کےلیے مشہور ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہم ا پ کے ہیں کون
پڑھیں:
ناخن کٹر میں موجود یہ سوراخ کس کام آتا ہے؟
ناخن کٹر ہم سب کے گھروں میں موجود کا ایک لازم ٹول ہے جس کی مدد سے ہم ناخن کاٹ کر صفائی ستھارائی کو یقینی بناتے ہیں۔
لیکن اس کٹر میں نیچے کی جانب ایک سوراخ موجود ہوتا ہے جس کے حوالے سے یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے۔
اگرچہ ناخن کٹر میں نیچے کی جانب موجود اس سوراخ سے ناخن نہیں کاٹے جاتے، لیکن یہ دیگر امور میں کام آسکتا ہے اور ان میں ایک استعمال درج ذیل ہے:
ناخن کٹر کے اس سوراخ میں عموماً کی چین یا رسی ڈال دی جاتی ہے۔ اس طریقے سے اس کے کھونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔