اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان اور روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات پاک روس باہمی سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے تحت ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ فریقین نے سیاسی، معاشی، تجارتی، توانائی، دفاع، اور علاقائی امور سمیت عالمی سطح پر تعاون کے امکانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی روابط کو مزید تقویت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ وفود کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام، خودمختاری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے باقاعدہ رابطے جاری رکھیں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندرے روڈنکو اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان روس روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو شفقت علی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آندرے روڈنکو اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو شفقت علی خان پاکستان اور روس روس کے

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریبات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کی ملاقات ہوئی۔دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پائیدار امن، مشترکہ خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے وژن کی توثیق کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوراک، صنعت، معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تکنیکی اشتراک اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • بیجنگ میں فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • سعودی نیول چیف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان، سعودی عرب تعلقات، سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون بڑھانے پر متفق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق