ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا، پاکستان نےواقعے  پر سخت ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ  پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے نے پوری وادی کو لرزا کر رکھ دیا، بائیسارن میڈوز میں اچانک مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی دوپہر تقریباً 2:30 بجے پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پانچ منٹ تک گولیاں چلتی رہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -بدھ 23 اپریل،  2025

 دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہے۔

 عینی شاہدین کے مطابق کھلے میدان میں لوگ جان بچانے کے لیے بھاگتے رہے لیکن چھپنے کی کوئی جگہ نہ تھی، ایک بھارتی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کی لاش سے لپٹی رو رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کا افسر اور انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار بھی شامل ہے۔

محفوظ لاہور:شہرکی درجنوں سائٹس پرکیمروں کی تنصیب ہوگی

 واقعے کے بعد بھارتی فوج اور پولیس تاخیر سے پہنچیں، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

  بھارتی میڈیا اور حکومت کا روایتی پروپیگنڈہ
حملے کے بعد حسبِ معمول بھارتی میڈیا اور حکومت نے فوری طور پر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی بعض چینلز نے دعویٰ کیا کہ حملے میں مذہبی رنگ دیا گیا اور غیر ہندو سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کشمیر کے مزاحمتی فرنٹ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

حج پالیسی 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 فالس فلیگ آپریشن — پرانا بھارتی ہتھکنڈہ؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال سے ہٹائی جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا جب ایک اہم امریکی وفد بھارت کے دورے پر ہے  اور یہ صرف ایک اتفاق نہیں ہو سکتا۔

 سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے جبکہ بھارتی ایجنسیاں خود ایسے حملوں میں ملوث رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جدوجہدِ کشمیر کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل

 سوشل میڈیا پر بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب

 پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ”IndianFalseFlag“ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہزاروں صارفین بھارتی بیانیے کو چیلنج کر رہے ہیں۔

 وادی میں خوف، نئی کشیدگی

 پہلگام کا علاقہ جو سیاحوں کے لیے ’منی سوئٹزرلینڈ‘ کے طور پر مشہور ہے، اب خوف اور بے یقینی کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے۔ حملے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعظم مودی نے اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ کو پہلگام روانہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا کہنا

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا