لاہور‘ میانوالی‘ خوشاب (لیڈی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اجتماعی شادیوں کے فلاحی اقدام ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کا میانوالی اور ضلع خوشاب میں پروگرام فیز 2 کا آغاز ہو گیا۔ میانوالی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام میانوالی میں  53 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب نجی شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سما جی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے تحائف پیش کیئے گئے۔نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ضلع خوشاب میں74 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ‘دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کا تعلق خوشاب، نور پور تھل، قائدآباد سے ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر جوڑے کو ایک لاکھ سلامی پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو فرنیچر کی خریداری کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کی رقم بذریعہ بینک فراہم کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر سما جی بہبود وبیت الما ل پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے جس کی ما ضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ دیکھنا ہو تو دھی رانی پروگرام کو دیکھ لے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام وزیر اعلی

پڑھیں:

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔ 

ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔

ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا
  • خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت
  • مراد سعید کو سینیٹ پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا