اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری بارڈر کی بندش اور دیگر اقدامات کے جواب میں پاکستان نے انڈین پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ کا سا ماحول بنا ہوا ہے۔

Pure Pakistan ki phatii padi hai.

— Akshit Singh ???????? (@IndianSinghh) April 23, 2025

جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے ان اقدامات کو سراہا وہیں انڈیا کے خلاف مختلف میمز بناتے نظر آئے۔ کئی بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت شدید ٹینشن کا ماحول ہے لیکن پاکستانیوں نے اس کو بھی مذاق میں اڑا دیا اور اس پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آئے۔

احسان گل لکھتے ہیں کہ ایک طرف انڈیا جنگ کی تیاری کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان میمز بنانے میں مصروف ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم تاج محل میں اقراء یونیورسٹی بنائیں گے اور ساتھ ہی کباب جیز کی برانچ بھی ہوگی۔

تاج محل میں ہم اقراء یونی ورسٹی بنائیں گے اور ساتھ ہی کباب جیز کی برانچ بھی ہوگی ????

— sabahat zaidi110 (@massagha110) April 24, 2025


تاج محل میں ہم اقراء یونی ورسٹی بنائیں گے اور ساتھ ہی کباب جیز کی برانچ بھی ہوگی

ایان خان نامی صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا کہ انڈیا پانی دو آنکھ میں صابن چلا گیا ہے۔

 

ایک ایکس صارف نے لکھا ’انڈیا والو ہن لاڈ شاڈ ختم‘۔

وجے پٹیل نامی انڈین صارف نے جنگ کی دھمکی دہتے ہوئے پاکستانیوں کو کہا کہ آج رات مت سونا جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ ’کل ورکنگ ڈے ہے ہفتے کا دن رکھ لو‘۔

عبد اللہ نامی صارف نے انڈیا کو کہا کہ 4 بج گئے ہیں لیکن ابھی تک انڈیا کی جانب سے کوئی جہاز نہیں آیا۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ’دکھ اس بات کا ہے زندگی کو جندگی بولنا پڑے گا‘۔

شمس خٹک نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انڈین نیوز اینکر کہتا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کو نیوکلیئر وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ انڈین میڈیا ہمیں ڈراتے ڈراتے خود ہی ہم سے ڈرنے لگ گیا۔

میاں عامر نے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا کہ وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں۔

بریکنگ ،بھارتی آرمی چیف نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا
اخے وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان فوجیں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک بھارت جنگ دُبئی میں کرانے کا فیصلہ۔

بھارت کا پاکستان فوجیں بھیجنے سے انکار !
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک بھارت جنگ دُبئی میں کرانے کا فیصلہ
ایک صارف نے لکھا کہ امریکا نے انڈیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان کو کچھ ہوا تو قرضہ آپ دیں گے۔

سہیل قریشی لکھتے ہیں کہ ’جنگ ہو نہ ہو فلموں کے آئیڈیاز تو ملے‘، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس بار ابھینندن بھی واپس نہیں دیں گے اور چائے کی جگہ گڑ والا شربت پلائیں گے۔


مزیدپڑھیں:انتقال کرنے والے افراد کے شناختی کارڈ کیسے منسوخ کروائیں؟ گائیڈ لائنز جاری

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صارف نے لکھا نے پاکستان سوشل میڈیا نے لکھا کہ ایک صارف سے انکار گے اور

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا