پہلگام واقعہ ، بھارتی پولیس سٹیشن میں درج مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام فالس فلیگ واقعے پر بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بےنقاب کردیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملےکو مشکوک بنا دیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پہلگام پولیس اسٹیشن، واقعے کی جگہ سے 6 کلومیٹر دور ہے، ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ دن ایک بج کر 50 منٹ سے 2 بج کر 20 منٹ تک جاری رہا۔
حیران کن طور پرصرف 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے طے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔ ایف آئی آر میں طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا واقعے کے ٹارگٹڈ کلنگ ہونے کا جھوٹا راگ الاپتے رہے۔ایف آئی آر میں ’بیرونی آقاؤں کی ایما پر‘ جیسے الفاظ بھی پہلے سے شامل کردیے جاتے ہیں۔ایف آئی آر نے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑ دیا، جھوٹ بےنقاب ہونے پر مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ مذاق بن گیا ہے۔
کیا سندھ طاس معاہدے کو بچانے کیلئے امریکہ اور ورلڈ بینک کچھ کرسکتے ہیں؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پہلگام فالس فلیگ ایف ا ئی ا ر ایف آئی آر
پڑھیں:
بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
بھکر:بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔