ملتان سلطانز کی پوزیشن، اسپن بولنگ کوچ کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔
پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔
لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔
الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت اچھی بات یہ ہے کہ ہم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، ہم سب پازیٹیو ہیں سب کے چہروں پر مسکراہٹ یے جو کہ بہت اچھی بات ہے۔
الیکس ہارٹلے کا کہنا ہے کہ مینز ٹیم کے ساتھ ویمن کوچ کی وجہ سے مجھے کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا، ہر کوئی کھل کر گفتگو کرتا ہے، ٹیم میں مقامی کھلاڑی بھی ہیں اوورسیز بھی سب سے اچھے تعلقات ہیں اور مجھ سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے اہم عزت دینا ہوتا ہے ہم سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں میں نے سترہ اٹھارہ برس کرکٹ کھیلی ہے اگرچہ یہ کوچنگ مختلف کام ہے مجھے بعض اوقات خود سے بڑوں اور زیادہ تجربہ کار لوگوں سے بات کرنا پڑتی ہے لیکن پھر ساری بات عزت دینا ہوتی ہے جو کہ ہم کرتے ہیں، مجھے کوچنگ سے پیار ہے، کوچنگ میں مہارت حاصل کر رہی ہوں اور اب بھی سیکھ رہی ہوں۔
الیکس ہارٹلے کا ماننا ہے کہ اسامہ میر کو پاکستان ٹیم میں ہونا چاہیے، گزشتہ سیزن میں اس نے بہت وکٹیں حاصل کی تھیں، قومی ٹیم کی طرف سے انہیں موقع ملا تو وہ زیادہ وکٹیں نہ لے سکے لیکن اسامہ میر نے عمدہ بولنگ کی انہیں تسلسل کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
الیکس ہارٹلے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معترف ہیں کہتی ہیں کہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان ویمن ٹیم 5 میچز میں ناقابل شکست رہی، میری ملتان سلطانز کی ٹریننگ کے دوران کپتان فاطمہ ثناء اور کوچ محمد وسیم کے ساتھ بات ہوئی، پاکستان ویمن ٹیم بہت اچھی ہے اُمید ہے یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کرے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کی پاکستان ویمن کے ساتھ
پڑھیں:
کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ؛ رضوان بھی کود پڑے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کیوی اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے اسپنر افتخار احمد پر 'چکنگ' کا الزام لگادیا۔
گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کیوی بیٹر نے میچ کے 10ویں اوور امپائرز کی طرف اشارہ کیا، ملتان سطانز کے اسپنر افتخار احمد 'چکنگ' (یعنی غیر قانونی بالنگ ایکشن) کررہے ہیں جس کے بعد بالر اور بیٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
بعدازاں افتخار احمد آن فیلڈ امپائر کے پاس گئے اور انہیں اشارہ کرنے سے منع کرنے کی تلقین کی، اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی برہم نظر آئے اور کولن منرو سے الجھتے ہوئے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان واقعہ کی گرما گرمی کے باعث امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔
ا