تمام انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔
عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔
کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67ہزار عازمین کے.
حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔
حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو جبکہ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے 29 اپریل کو قومی ایئرلائن کی پرواز صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی، یہ پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔
لاہور سے نجی ایئرلائنز کی پرواز صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی، کوئٹہ سے قومی ایئرلائن کی پرواز صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی۔ کوئٹہ سے بھی 150 مسافروں کے ساتھ قومی ایئرلائن کی پرواز روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے 67 ہزار عازمین کے حج سے محرومی کا معاملہ، وزیر اعظم سے وفد کی ملاقات وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدیملتان سے قومی ایئرلائن کی پرواز رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی، ملتان سےقومی ایئرلائن کی پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔
اسی طرح کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز رات ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی، کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے 285 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
لاہور سے دوسری پرواز 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئرلائن کی پرواز بجے روانہ ہوگی عازمین کو حج پرواز اپریل کو
پڑھیں:
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ متاثرہ پروازوں میں اندرون و بیرون ملک جانے والی فلائٹس شامل ہیں۔
کراچی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین کی پرواز ای ٹی 695 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور ایئربلو کی پرواز پی اے 200 بھی آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ ایئربلو کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 406 ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب شام سات بجے روانہ ہوگی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور ری فنڈ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ