وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی پرمٹ پر حج کے لیے بھیجنے والوں سے ہوشیار کردیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں، جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات اور غیر مصدقہ اجازت ناموں کے ذریعے عازمین کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب
ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جو جعلی اور سعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں، جعلی اجازت نامے عازمین حج کے لیے مشکلات کا سبب بن جائیں گے، جعلی اجازت ناموں کے استعمال پر سعودی حکام کی جانب سے سخت سزائیں مقرر ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی اجازت ناموں پر عازمین کو حراست میں لیا جانا، جرمانے اور ملک بدری شامل ہے، سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے مقدس مقامات میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ایئر لائن رواں برس عازمین حج کے لیے ’ٹھنڈے احرام‘ متعارف کرائے گی
ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور غیر مستند حج پیکیج کے لیے ادا کی گئی رقم واپس نہیں ملے گی جبکہ حج کی قبولیت اور فیوز و برکات کے لیے ضروری ہے کہ سعودی قوانین کا احترام کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج سعودی عرب عازمین حج.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔