سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘ : راکھی ساونت کی دہائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں، اور اس بار وہ کھل کر سیما حیدر کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں راکھی نے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ سیما حیدر کو پاکستان واپس نہ بھیجا جائے کیونکہ اب وہ ’’بھارت کی بہو‘‘ بن چکی ہیں۔
راکھی ساونت نے اپنے بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیما حیدر کا ماضی چاہے پاکستان سے جڑا ہو، لیکن آج وہ ایک ہندوستانی مرد کے بچے کی ماں ہے، اور یہاں شادی کرچکی ہے۔
راکھی کے مطابق، کسی عورت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے کہ اسے زبردستی اپنے وطن واپس بھیجا جائے، خاص طور پر جب وہ نئی زندگی شروع کرچکی ہو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر سیما نے یہاں شادی نہ کی ہوتی یا بچے کو جنم نہ دیا ہوتا تو شاید بات کچھ اور ہوتی، لیکن اب جب کہ اس نے ایک ہندوستانی خاندان میں اپنی جڑیں گاڑ دی ہیں، اسے نکالنا سراسر ظلم ہوگا۔ راکھی ساونت نے زور دے کر کہا کہ سیما اب مذہب بھی تبدیل کرچکی ہیں، وہ مسلمان سے ہندو بن گئی ہیں اور سچن نامی بھارتی نوجوان سے شادی رچائی ہے۔
اپنے مخصوص انداز میں راکھی نے کہا، ’’سیما کوئی فٹ بال نہیں ہے جسے لات مار کر باہر نکال دیا جائے، وہ ایک عورت ہے، ایک ماں ہے۔ انسانیت کے ناتے اس کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔‘‘
یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں پاکستان سے اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں اور اتر پردیش کے رہائشی سچن کے عشق میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کرلی تھی۔ رواں برس ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہو چکی ہے۔
سیما حیدر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ پاکستان میں بھی شادی شدہ تھیں۔ تاہم بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات، جن میں پاکستانیوں کے ویزے منسوخ اور تین دن میں ملک چھوڑنے کے احکامات شامل ہیں، کے بعد سیما کی بے دخلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راکھی ساونت کہ سیما
پڑھیں:
کیپٹن راجہ محمد سرور شہیدکا 77واں یوم شہادت آج منایا جائیگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 77واں یوم شہادت عقیدت کے ساتھ منا رہی ہیں۔ کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 ء کو شہادت پائی ان کو سب سے پہلے نشان حیدر سے نوازا گیا۔ بہادر جوان نے پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترا آزاد کشمیر میں شہادت پائی۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے ہمت‘ ماہرانہ حکمت عملی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جوانوں کی قیادت کی۔ عظیم قربانی بہادری اور حب الوطنی کی لازوال علامت ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کیپٹن سرور شہید کی لازوال میراث کا احترام اور ان کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں۔