چنائی خواتین کیلئے محفوظ شہر نہیں، غیرملکی طالبہ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
CHENNAI:
بھارت میں غیرملکی سیاح خواتین کے ساتھ ریپ کی رپورٹس سامنے آتی ہیں اور حال ہی میں ایک غیرملکی طالبہ کی ویڈیو پوسٹ وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ ایک رکشہ ڈرائیور پر ریپ کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ چنائی خواتین کے لیے غیرمحفوظ شہر ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وائرل پوسٹ میں غیرملکی طالبہ نے چنائی کو غیرمحفوظ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے شہر کے مشہور مقام پر دن دہاڑے ان کا ریپ کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک دھمکی دی کہ ریپ کے بعد انہیں رکشے سے باہر پھینک دے گا۔
ویڈیو کے ساتھ طالبہ نے کہا کہ بدترین لمحہ وہ تھا کہ کوئی بھی مدد کے لیے تیار نہیں تھا اور ایک آدمی بھی مدد کے لیے نہیں آیا، صبح کی واک کرنے والے لوگ ایسے گزر رہے تھے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہو۔
انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسی جگہ ہے جہاں ایک خاتون کو خطرے میں دیکھ کر آنکھ بند کرلی جاتی ہیں، یہ کس طرح کا شہر ہے جہاں آٹو رکشوں کو بغیر نمبر پلیٹ کے آزادانہ طور پر چلنے کی اجازت ہے۔
بھارت کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح کا نظام ہے، جس میں یہاں بلائے گئے مہمان کو بے آسرا چھوڑا جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ میں غیرملکی طالبہ نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جب وہ اور ان کی دوست آٹو رکشے میں تھیرووانمیور ساحل جا رہی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے کا ڈرائیور کہتا ہے کہ آپ میرے کسٹمرز ہیں، مجھے درست انداز میں مخاطب کریں، جس پر خواتین کہتی ہیں چلائیں نہیں۔
رکشہ ڈرائیور آپے سے باہر ہوتے ہوئے خواتین سے کہہ رہے ہیں کہ اگر میں نیچے اترا تو آپ کے نازک حصوں کو توڑ دوں گا، مجھے میرے 163 روپے دے دیں۔
تلخ کلامی کے دوران خواتین پیسے رکشہ ڈرائیور کی طرف اچھالتی ہیں جبکہ ڈرائیور رکشے اتر کر ان کر تھوک دیتا ہے، جس کے بعد خاتون کا اس کی دوست وہاں سے پیدل چلے جاتے ہیں مگر ڈرائیور پیسے پھینک دیتا ہے اور ان کو برا بھلا کہتے ہوئے وہاں سے چلا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غیرملکی طالبہ کی جانب سے چنائی کے میئر، پولیس حکام اور وزیراعلیٰ کو ٹیگ کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے تاہم خواتین کی جانب سے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیرملکی طالبہ رکشہ ڈرائیور
پڑھیں:
اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل
اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں قرآنِ پاک کی دل سوز تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی خوبصورت آواز، پُرسکون اندازِ تلاوت اور عاجزی نے صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔
یہ ویڈیو الجزیرہ کے ایک پروگرام کے دوران ریکارڈ کی گئی، جہاں جینیفر گراؤٹ نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ مجید کی آیات کی تلاوت کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تلاوت میں روحانیت اور خلوص جھلکتا ہے۔
سب مسلمان اس کو ویلکم کرے ????
جینیفر گراؤٹ، ایک امریکی گلوکارہ جنہوں نے گانا چھوڑ کر اسلام قبول کیا، الجزیرہ پر قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہی ہیں !!pic.twitter.com/m49Znj3D4c
— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) October 29, 2025
یاد رہے کہ جینیفر گراؤٹ نے 2013 میں عرب دنیا کے معروف ٹی وی شو ’عربز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی تھی۔ عربی زبان نہ جاننے کے باوجود انہوں نے عربی گیت پیش کر کے عرب دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔
بعدازاں انہوں نے اسلام قبول کیا۔ ان کا تعلق امریکا سے ہے مگر انھوں چار سال تک افریقی مسلم ملک مراکش میں رہائش بھی رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا
اپنے قبولِ اسلام کے حوالے سے جینیفر گراؤٹ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں، بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تلاوت ایک روحانی تجربہ ہے، جس کے ذریعے انسان خدا کے کلام کو فنکارانہ اور عقیدت بھری کیفیت کے ساتھ محسوس کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جینیفر گراؤٹ اسلام جینیفر گراؤٹ قرآن تلاوت جینیفر گراؤٹ ویڈیو وائرل معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ