جہلم ویلی میں محکمہ صحت نے تمام اہلکاروں کو چھٹیاں منسوخ کردیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
محکمہ صحت مظفرآباد نے جہلم ویلی میں اپنے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹرز، ایمبولینسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈرائیورز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل تحریری اجازت لینا ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔