‘ووڈ پیکر’ پرندے پر چونچ سے 25 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک قضبے میں ایک ‘ووڈ پیکر’ پرندے نے 25 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا دیا ہے۔
گاڑیوں کو اپنے ہتھوڑی نما چونچ سے نشانہ بناتے ہوئے اس پرندے کی تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ہیں جس میں اسے گاڑیوں کے شیشوں کو چونچ مار کر توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
قضبے کے ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمارے محلے میں ایک توڑ پھوڑ کرنے والا پرندہ ہے جس کی قد 18 سے 24 انچ ہے، یہ سیاہ اور سفید رنگ کی ہے اور اس پر ایک سرخ ٹوپی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے لیے ہسپتال کا قیام، پہلا مریض کونسا پرندہ رہا؟
رہائشی نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس پرندے نے کم از کم 25 گاڑیوں کے سائیڈ مررز اور کھڑکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بعض رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گاڑیوں کے شیشوں کی حفاظت کرنے کے لیے پلاسٹک کے کوور استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
براؤن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ایک وحشی پرندہ ہے، اور یہ واقعی طاقتور ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہتھوڑی کے مساوی ہے۔
ایک اور ماہر کا کہنا تھا کہ ووڈ پیکر پرندہ عکاسی کرنے والے شیشوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اگر وہ اپنے عکس کو دیکھ رہے ہیں، تو وہ نہیں سمجھتے کہ یہ ایک عکس ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک حریف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرندہ ووڈ پیکر پرندہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کہ یہ ایک
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اور کسٹم کا ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اور کسٹم نے لگژری گاڑیوں کے خلاف مشترکہ ناکہ بندی کی
ڈی ایچ فیز 5 میں نان رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ، ای ٹی اوز کی سربراہی میں 85 گاڑیوں کے چالان 3 نان رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی گئیں،شاہد گیلانی نے کہا کسٹم حکام کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں کے کوائف چیک کئے گئے،ناکہ پر ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے 17لاکھ سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا،گرمی کی وجہ سے ہفتہ میں 2روزمشترکہ ناکہ بندی جاری رہے گی،شہری ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں اور نان رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہ لائیں،منگل اور جمعرات کو ایکسائز اور کسٹم کی مشترکہ ناکہ بندی کی جائے گی،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Asaad Naqvi