2025-04-27@12:55:48 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«کہ یہ ایک»:

    سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے بعض رہنماؤں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے...
     اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ سفارت خانہ ایران،ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشت گردی ایک دائمی حالت زار اور پورے خطے میں ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے ذریعے غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)  اس قبیح رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے جس نے...
    تہران اور اسلام آباد نے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک بار پھر اس مشترکہ خطرے کے خلاف مل کر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایرانی سفارتخانے نے سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے ”غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح کارروائی“ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک دیرینہ خطرہ ہے جس کے پیچھے بین الاقوامی دہشتگرد اور مقامی غدار عناصر شامل ہیں۔ ایرانی سفارتخانے...
    بیجنگ:پیرس معاہدے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چین اور فرانس نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور فرانس نے ایک کثیر جہتی فریم ورک کے اندر اس دور میں بڑے چیلنجوں کا مناسب حل فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ کچھ ممالک سائنسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور کثیر الجہتی اداروں سے دستبردار ہو رہے ہیں، اس سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو گا اور ہم اپنے عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ دونوں فریقوں نے موجودہ بہترین سائنسی بنیاد پر اور مختلف ممالک کے حالات کے مطابق مضبوط اجتماعی جدوجہد کا اعادہ کیا ہے ۔ Post Views: 1
      کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد...
    تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع کو کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کا فقرہ بولنے کا بڑا شوق ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کامیاب ہوا ہے، جعفر ایکسپریس میں مسافروں اور مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتوں پر ہمارا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ حکومت ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیال تھا کہ جعفر ایکسپریس، بنوں واقعے اور...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود اس سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں ناظرین لائیو کال کے ذریعے دینی اسکالرز سے سوالات کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کال کے دوران ایسا سوال سامنے آیا، جس نے نہ صرف جویریہ بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔ گوجرانوالہ سے سیمیہ نامی خاتون نے کال کر کے دریافت کیا کہ اگر اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی اجازت ہے تو عورتوں کو ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کیوں نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ورکنگ وومن ہیں اور اپنے شادی شدہ کولیگ سے محبت کرنے لگی ہیں، جس پر پورے سیٹ...
    کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی (JDC) کو عطیہ کر دی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کر دی۔اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو رنز کا ہدف دیا ہے۔  پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے، کیونکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی کم رن ریٹ کے ساتھ اسکور بنایا ہے۔ صحافی سہیل رشید نے ایکس پر اپنی پوسٹ پوسٹ میں لکھا کہ خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے۔ خیال رہے کہ یہ “میجر سرجری” کے بعد والی ٹیم ہے — Sohail Rashid (@SohailRashid8) February 23, 2025 سینئر اسپورٹس صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ’ٹک ٹک ٹک‘ ٹک ٹک ٹک...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ بانی کےخطوط کی سیریزن فرت کا بیانیہ ہے، یہ خطوط کےذریعے اداروں پرحملہ آور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے، چور...
    احمدپور شرقیہ (نیوز ڈیسک) احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5 پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا، کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ...
    ویب ڈیسک —  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کا سکہ بنانے سے روکنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ اسے ڈھالنے کی لاگت ، سکے کی اپنی قیمت سے زیادہ ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ امریکہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کے جو سکے ڈھال رہا ہے، ہمیں اس کی قیمت دو سینٹ سے زیادہ پڑتی ہے۔ اس سے بہت نقصان ہوتا ہے‘۔ اتوار کو شائع ہونے والی ان کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک سینٹ کے سکے ڈھالنا روک دیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ...
    گوجرانوالہ : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے،جس روز اس حکومت کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی، کہ پیکا ایکٹ پر صدر پاکستان نے بات چیت کے باوجود دستخط کئے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا  کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی، وہاں پر مسلح گروہوں...
    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔
۱