ویب ڈیسک — 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کا سکہ بنانے سے روکنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ اسے ڈھالنے کی لاگت ، سکے کی اپنی قیمت سے زیادہ ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ امریکہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کے جو سکے ڈھال رہا ہے، ہمیں اس کی قیمت دو سینٹ سے زیادہ پڑتی ہے۔ اس سے بہت نقصان ہوتا ہے‘۔

اتوار کو شائع ہونے والی ان کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک سینٹ کے سکے ڈھالنا روک دیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ تازہ ترین اقدام ان کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈرز اور اعلانات کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک سینٹ کا سکہ ختم کرنے کی اپنی خواہش کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا لیکن ان کے حکومتی کارکردگی کے محکمے کے نگران ایلون مسک نے پچھلے مہینے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایک پینی (سینٹ) کا سکہ ڈھالنے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق سوال اٹھایا تھا۔

امریکی ٹکسال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2024 کے مالی سال کے دوران جو 30 ستمبر کو ختم ہوا تھا، ایک سینٹ کے تین ارب 20 کروڑ سکے ڈھالنے پر 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تفصیل کے مطابق ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے چار سینٹ خرچ ہوئے ۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پانچ سینٹ مالیت کے ہر سکے کے ڈھالنے پر، جسے امریکہ میں نکل (nickel) کہا جاتا ہے، 14 سینٹ کے اخراجات اٹھتے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کے پاس سب سے کم قیمت سکے، ایک سینٹ کو یک طرفہ طور پر ختم کرنے کا اختیار موجود ہے۔ کیونکہ اس وقت امریکہ میں زیر گردش سکوں کے سائز اور ان میں استعمال ہونے والی دھات کا تعین کانگریس کی جانب سے کیا گیا تھا۔

میساچوسٹس کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں شعبہ معاشیات کے پروفیسر رابرٹ کے ٹریسٹ کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں یہ گنجائش موجود ہے۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ کی عمارت کا بیرونی منظر۔ فائل فوٹو

پچھلے مہینے ٹریسٹ نے کہا تھا کہ امریکہ میں سینٹ کے سکے کا استعمال ترک کرنے کا عمل قدرے غیر واضح ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس کے لیے کانگریس کے کسی ایکٹ کی ضرورت ہو، لیکن ممکنہ طور پر محکمہ خزانہ کا وزیرایک سینٹ کے نئے سکے ڈھالنے کا عمل روک سکتا ہے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق کانگریس کے ارکان جست کے سکے پر تانبا چڑھانے کے عمل کے بارے میں متعدد بار قانون سازی کر چکے ہیں۔ گزر جانے والے کئی برسوں کے دوران قانون سازی کی تجاویز کے ذریعے ایک سینٹ کے سکے کی تیاری عارضی طور پر معطل کرنے ، گردش سے نکالنے یا اس کی قیمت پانچ سینٹ کے سکے کے قریب ترین رکھنے کی کوششیں کی گئیں۔

ایک سینٹ کے سکے کا استعمال ختم کرنے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے سکہ ڈھالنے کے اخراجات میں کفایت ہو گی، خریداری کرتے وقت بل کی ادائیگی میں کم وقت صرف ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان سمیت کئی ملک اپنی کرنسی کا سب سے چھوٹا سکہ متروک کر چکے ہیں۔ مثال کے طور پر کینیڈا نے 2012 میں اپنا ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنا ختم کر دیا تھا۔ امریکہ میں بھی سب سے کم قیمت کے سکے کا استعمال ترک کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہو گا کیونکہ کانگریس نے 1857 میں اپنا آدھے سینٹ کا سکہ ختم کر دیا تھا۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ کی ٹکسال کی عمارت کی بیرونی دیوار، جہاں سکے ڈھالے اور کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔

نئی ٹرمپ انتظامیہ اخراجات کم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ٹرمپ نے اس مہم کی قیادت ایلون مسک کو سونپی ہے اور وہ زیادہ تر ایجنسیوں اور وفاقی حکومت کی افرادی قوت کے ایک بڑے حصے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ 2 ٹریلین ڈالر کی بچت کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ آیئے ہم اپنی عظیم قوم کے بجٹ میں موجود نقصان سے چھٹکارہ حاصل کریں، چاہے وہ ایک سینٹ ہی کیوں نہ ہو۔

ٹرمپ نے یہ پیغام اس وقت جاری کیا جب وہ نیو آرلینز میں کھیلے جانے والے سپربال کا پہلا ہاف دیکھنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو رہے تھے۔

(اس رپورٹ کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایک سینٹ کا سکہ سینٹ کے سکے ایک سینٹ کے امریکہ میں ڈھالنے پر پوسٹ میں اپنی ایک کہ میں

پڑھیں:

سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان

سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

لوزان(سب نیوز )پاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں کیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے سمندری وسائل اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ صرف الگ تھلگ قومی کوششیں سمندری اور ساحلی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے کافی نہیں ہوں گی۔

انھوں نے عمل درآمد کے وسیع پیمانے پر ذرائع جیسے کہ فنانسنگ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے سمندروں کی حفاظت کے لیے عالمی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی مرکزیت کا بھی اظہار کیا اور پاکستان کے BBNJ معاہدے پر دستخط کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بحیرہ عرب کے ماحولیاتی نظام پر پاکستان کی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ پڑوس میں ایک ملک کے یکطرفہ اقدامات، دیرینہ تعاون پر مبنی پانی کی تقسیم کے معاہدے اور انتظامات میں خلل ڈالنے سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پانی کو ہتھیار بنانے کی ان کوششوں کی مذمت کرے اور بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
  • سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان
  • امریکہ میں مبینہ حملے کا منصوبہ، پاکستانی شخص کینیڈا سے امریکہ کے حوالے
  • امریکا کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا .ایرانی وزیردفاع
  •  ’ٹرمپ سے متعلق اپنی پوسٹ پر افسوس ہے‘، ایلون مسک نے ہار مان لی
  • چیئرمین سینٹ نے مالیاتی بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا 
  • امریکہ میں انارکی کی اجازت نہیں دی جائے گی، صدر ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
  • امریکہ اور چین کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
  • سندھ اورپنجاب کا بجٹ 13جون کو پیش کرنے کا اعلان
  • امریکہ سے تجارتی کشیدگی کے باعث چینی برآمدات متاثر