ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ گزشتہ روز خوفناک دھماکے میں 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔
دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی۔
ابتدائی طور پر 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جو اب بڑھ کر 25 ہو گئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھماکے میں
پڑھیں:
مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔