بھارتی انتہا پسندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا ، لندن پولیس حرکت میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بول دیا گیا ،جس کے بعد لندن پولیس نے ایک بھارتی کو گرفتارکیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بھارت، پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو وزارت خارجہ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا
فائل فوٹوبھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔
اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے گئے۔
جیو نیوز اپنے زرائع سے بھارتی ٹی وی کی اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکا۔