پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت، ٹرمپ کے حمایت یافتہ پلیٹ فارم سے اہم معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کی ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، اس معاہدے کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔
تقریب میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور آئی ٹی کے وفاقی سیکریٹری بھی شریک تھے، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیزہیرو شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف، ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں، اور شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔
اشتراک کی دستاویز پر دستخطوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان کے نوجوان اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، ایسی شراکت داریاں سرمایہ کاری، جدت اور بلاک چین معیشت میں عالمی قیادت کے نئے مواقع فراہم کریں گی۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ورلڈ لبرٹی فنانشل سے ہمارا تعاون صرف معاہدہ نہیں بلکہ ایک حکمت عملی ہے، ہمارا مقصد نوجوان آبادی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی مستقبل سے جوڑنا ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت نے کہا پاکستان کی توانائی، وژن اور صلاحیت اسے دنیا میں ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک بہترین مقام بناتے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کو صدر ٹرمپ اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیرن ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 2024 میں ایک ٹویٹ میں ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کے آغاز کو تاریخی لمحہ قرار دیا تھا، ورلڈ لبرٹی فنانشل کا مقصد بلاک چین کے ذریعے عالمی مالیاتی نظام میں انقلاب لانا ہے۔ مستقبل میں پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والی کرپٹو کرنسی کی مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے گا۔ رقوم کی ترسیل اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائنز کا استعمال بڑھایا جائے گا۔ اس وقت ملک میں 2.
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل ورلڈ لبرٹی فنانشل
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔