سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، پاکستانی سفارتخانے کے افسران، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں تعینات منسٹر آف ٹریڈ ڈاکٹر شگفتہ زرین، مولانا عبدالمالک مجاہد، سید ثاقب زبیر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب
شرکا کا کہنا تھا کہ یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس سے نہ صرف مقامی قوانین اور مواقع سے آگاہی ملی بلکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سماجی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی.
فرینڈز آف ریاض کے اراکین رانا عظیم یونس، وقاص احمد، حسیب گوندل، حمزہ عباس، عمران اعوان اور کامران اشرف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسے پلیٹ فارمز نہ صرف پاکستانیوں کو متحد کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی مثبت تصویر بھی پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
اس سیمینار کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مقامی قوانین، کاروباری مواقع اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے راستوں سے آگاہ کرنا تھا۔ خصوصاً آئی ٹی، کنسٹرکشن، تجارت اور روزگار کے شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے موجود مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے اس سیمینار کو معلوماتی اور کامیاب قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اسی طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سعودی عرب سیمینار کنیکٹڈ پاکستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فرینڈز آف ریاض
پڑھیں:
سکردو میں کانفرنس بعنوان "حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں" (2)
مجلس علمائے مکتب اہلبیت سکردو بلتستان کے زیر اہتمام حسین شناسی اور عصر حاضر میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی تھے، جبکہ مولانا اصغر، شیخ زاہد حسین زاہدی، مجلس علما مکتب اہلبیت کے صدر شیخ علی محمد کریمی و دیگر علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے سکردو میں کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت سکردو بلتستان کے زیر اہتمام حسین شناسی اور عصر حاضر میں ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی تھے، جبکہ مولانا اصغر، شیخ زاہد حسین زاہدی، مجلس علما مکتب اہلبیت کے صدر شیخ علی محمد کریمی و دیگر علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ہماری ناکامی کی اصل وجہ اتفاق و اتحاد کا نہ ہونا ہے، ہم ہر کسی نے اپنا تین فٹ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، اگر ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے تو پورے گلگت بلتستان بلکہ پاکستان میں حکومتیں بنانے او گرانے کی طاقت ہم میں موجود ہیں۔ میں تمام علماء سے کہتا ہوں کہ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، جہاں ہم اپنے مسائل اور حکمت عملی کےلئے سب ملکر بیٹھ سکے۔انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ریاست اور ریاستی ادارے بے بس نظر آ رہے ہیں، حکومت اور اداروں کو اپنا رٹ مضبوط کرنا ہو گا، گلگت بلتستان کو دوبارہ دہشت گردی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، یہ خطہ کسی بھی غلطی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ 1988ء سے لے کر اب تک ہمارے شہداء کے قاتلوں کو سزا تک نہیں دی گئی ہے، جو کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے، علاقے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور مجرموں کو سزا دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس سے علامہ شیخ اصغر، انجمن امامیہ کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ محمد اصغر عسکری، مرکزی سیکرٹری روابط مجلس علما مکتب اہلبت علامہ عیسی امینی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کے شیخ کریمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔