بھارت نے جارحیت کی تو 65ء سے بڑا نقصان اٹھائے گا، فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لاہور:
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام آزادی اور اپنی سرزمین کے دفاع کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں، انکے جذبے اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اہلِ فلسطین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ چاہے دنیا ان کے ساتھ ہو یا نہ ہو، پاکستانی عوام پوری طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مینار پاکستان پر قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بچوں کا قتل اگر "دفاعی جنگ" کہلائے، تو یہ سراسر ناانصافی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت مخالف تحریک چلانے کیلیے مجلس عمومی کا اجلاس طلب کر لیا، مولانا فضل الرحمن
اسرائیلی قیادت خصوصاً نیتن یاہو جنگی مجرم ہے اور عالمی عدالت انصاف کو اسے سزا دینی چاہئے، جس طرح ماضی میں صدام حسین کو چند افراد کے قتل پر پھانسی دی گئی تھی۔
آج دنیا کے قوانین صرف طاقتور کے مفاد میں کام کرتے ہیں اور انصاف کے نام پر طاقت کا راج ہے۔
انہوں نے کہا پہلگام میں نہتے سیاحوں پر حملہ افسوسناک ہے، لیکن جب اہلِ غزہ پر ظلم ہوتا ہے تو بھارت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ بھارت ایک عرصے سے مسلمانوں کا دشمن ہے اور غزہ پر بمباری میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔