لاہور:

بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کیلیے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔

 ناہید رانا دوسری بار کسی لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں، اس سے قبل وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی شریک ہوچکے ہیں۔

 ناہید رانا اتوار کی شب لاہور پہنچے تھے، پشاور زلمی نے ان کے پرتپاک خیرمقدم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین سے شیئر کی ہے۔

 رائٹ آرم پیسر نے تاحال بنگلہ دیش کی جانب سے کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا ہے تاہم وہ اب تک اس فارمیٹ کے 17 میچز میں 14 وکٹیں اپنے  نام کرچکے ہیں۔

بی پی ایل میں وہ کھلنا ٹائیگرز اور رنگپور رائیڈرز کی جرسیاں زیب تن کرچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناہید رانا

پڑھیں:

صیہونی فوج نے غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ کرلیا

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں کشتی میں سوار کارکن لائف جیکٹس پہنے اور بازو اٹھائے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے بھوک سے بے حال فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی اٹلی کی کشتی حنظلہ پر قبضہ کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے کشتی میں سوار نہتے بین الاقوامی سماجی کارکنوں پر اسلحہ تان لیا۔ امدادی کشتی اسرائیل کی ناکہ بندی توڑ کر غزہ امداد لے جانا چاہتی تھی۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں کشتی میں سوار کارکن لائف جیکٹس پہنے اور بازو اٹھائے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

غزہ امداد لے جانے والی کشتی پر اسرائیلی قبضے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، 40 روز قبل بھی غزہ امداد لے جانے والی کشتی کو اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں امداد کے منتظر 42 افراد بھی شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 85 بچوں سمیت 127 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا مارکو روبیو کو فون، بنگلہ دیشی مشیرخارجہ سے ملاقات
  • بلوچستان میں شہریوں کو مارنے والوں کا حل آپریشن کے سوا کچھ نہیں: رانا ثناء اللہ
  • ہم پاکستان کو فارما، لیدر، پلاسٹک، کیمیکلز، چائے برآمد کرسکتے ہیں، بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • سانحہ 9 مئی کے ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے، رانا تنویر حسین
  • بھارت کیجانب سے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری
  • صیہونی فوج نے غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر قبضہ کرلیا
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی
  • تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
  • ایرانی مواصلاتی سیٹلائٹ ’’ناہید 2‘‘ کامیابی سے لانچ کردیا گیا
  • پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟