مودی سرکار سچ سے ڈر گئی، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارت میں بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
مودی سرکار سچ سے ڈر گئی، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارت میں بند WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: مودی سرکار پاکستانی میڈیا کی جانب سے سچ دکھائے جانے پر ڈر گئی، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارت میں بند کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان نیوز، سماء ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، جیو نیوز، جی این این اور دیگر شامل ہیں، پابندی سے بھارت بھر میں تقریباً 63 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
نشانہ بننے والوں میں معروف سابق کرکٹر شعیب اختر بھی شامل ہیں، جن کے ذاتی چینل کے 3.
مودی سرکار کا ایجنڈا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے، بھارتی حکومت نے ان چینلز پر اشتعال انگیز مواد اور جھوٹا بیانیہ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت،اور اسکی فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف “جھوٹے بیانیے” کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی چینلز پر پابندی پاکستانیوں کی جیت ہے، بھارت بیانیے کی جنگ ہار چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہ سچ سننا چاہتا ہے نہ اس میں صلاحیت ہے، بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 27 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنہروں کے معاملے پر حتمی فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب نہروں کے معاملے پر حتمی فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر معطل ہونے پر نیا تنازعہ پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مودی سرکار بھارت میں
پڑھیں:
بھارت میں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے بنیادی شعبے بدترین زوال کا شکار
بھارت میں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے بنیادی شعبے بدترین زوال کا شکا ہوگئے، مودی سرکار کی کرپشن نے بھارت کی بنیادی سہولیات کو نااہلی اور لوٹ مار کا شکار بنا دیا۔
بی جے پی کے طویل اقتدار کے دوران بھارت میں تعلیم جیسی بنیادی سہولت بھی مسلسل نظر انداز ہونے لگی۔
راجستھان میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی موت، مودی کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق ’’راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے گاؤں پیپلودی میں سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے 7 طلباء کی موت اور 28 شدید زخمی ہوگئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء صبح کی اسمبلی کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ چھت اچانک زمین بوس ہوگئی۔‘‘
دی پرنٹ کے مطابق تقریباً 35 بچے ملبے تلے دب گئے، جنہیں مقامی افراد، اساتذہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ جائے حادثہ پر خوفناک چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی، جب والدین اور اہلِ علاقہ بچوں کو زندہ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بھارتی جریدے کے مطابق 7 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور باقی زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان تھیں، 9شدید زخمی بچوں کو جھالاواڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی خستہ حالی سے متعلق انتظامیہ کو کئی بار مطلع کیا گیا مگر انتظامیہ نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، بارشوں سے کمزور عمارت بروقت توجہ نہ ملنے پر زمین بوس ہوئی، اصل وجہ ناقص اور بوسیدہ ڈھانچہ نکلا۔
مودی راج میں اسکول انفرا اسٹرکچر کرپٹ بیوروکریسی اور کرپشن کی نذر ہوگیا، معصوم بچے ملبے تلے دفن ہوگئے۔ بھارت میں بنیادی سہولیات نظ رانداز، بدانتظامی کے باعث عوام کی جان و مال مسلسل خطرے میں ہے۔
مودی سرکار صرف تعزیتی بیانات تک محدود جبکہ خستہ حال اسکول عمارتوں کی مرمت، فنڈنگ یا تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں۔ مودی سرکار کے بلند و بانگ ترقی کے دعوے صرف سیاسی نعروں اور اشتہاری مہمات تک محدود ہیں۔