چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی ایواڈز سے نوازنے کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،
چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم قدم بہ قدم چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ۔ مزدوروں کے عالمی دن کی آمد کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے مزدوروں، کسانوں، دانشوروں اور دیگر محنت کشوں ، ہر سطح پر ٹریڈ یونین تنظیموں اور تمام ٹریڈ یونین کارکنوں کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان علاقے کی ٹریڈ یونینز اور مزدور حلقوں کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا
اور ملک بھر میں ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 100 سال کے عمل نے ثابت کیا ہے کہ چین کی ٹریڈ یونینز سوشلسٹ ریاستی طاقت کا ایک اہم سماجی ستون اور مزدوروں کے مفادات کی نمائندے اور محافظ ہیں۔ چین میں محنت کش طبقے کی حیثیت اور کردار کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہماری ٹریڈ یونینز کی نوعیت اور افعال کو ہلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کا مرکزی مشن دور حاضر میں چین کی مزدور تحریک کا موضوع ہے۔ ہمیں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مستقل طور پر بہتر بنانا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ چین کی جانب سے’’تھیئَے شیئن جیاؤ، نیو عہ جاؤ کی کورل ریف ایکو سسٹم سروے رپورٹ‘‘جاری ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیا چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے پروازوں کا روٹ تبدیل کر دیا
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے۔
لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 کو بھارتی فضائی حدود کے بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ کیا گیا۔
کیپٹن راؤ تیمور کی قیادت میں روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ معمول کے مقابلے میں ساڑھے تین گھنٹے بڑھ گیا جس کے بعد کل وقت تقریباً 8 گھنٹے 45 منٹ ہو گیا۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔