سٹی 42 :  پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا بار کونسل نے واقعے کے خلاف کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

 پشاور کے علاقے رحمان آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کی حدود رحمان آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک

مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ والد کے ہمراہ گاڑی میں  شادی ہال سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ 

پولیس نے مقتول کے بیٹے میاں ثاقب شاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے وکیل میاں جمال شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے خلاف کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا بار ایسوسی ایشن کے جاری علامیے کے مطابق کل پورے صوبے میں کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا، قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔

دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان

خیبرپختونخوا بار کونسل کی وکیل میاں جمال شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

کے پی بار کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے، پولیس امن و امان صورتحال کو بحال کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نامعلوم افراد نے فائرنگ بار کونسل کا اعلان

پڑھیں:

کپواڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 45سالہ شخص کو اس کے گھر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ غلام رسول کو زخمی حالت میں جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر وسیم ترابی کا دورہ لکی مروت
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا
  • پولیس اہلکار اور وکیل میں جھگڑا؛ اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی
  • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکا ، متعدد افراد زخمی
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • کپواڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا
  • کراچی؛ نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں گھروں کے اندر لگنے سے خاتون اور 5سالہ بچہ زخمی
  • غزہ کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خیبر پختونخوا میں ہڑتال اور مظاہرے