پاک فوج دہشتگرد مجید کو بھارت کی جانب سے ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سامنے لے آئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سنائی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ آڈیو میں میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔
"پلوامہ نے لوک سبھا انتخابات میں مدد دی، گودھرا نے گجرات میں اور اب پہلگام کا واقعہ بہار میں استعمال ہو رہا ہے" مودی پر بڑا الزام لگ گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشتگرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی۔ 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اسکے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔
خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی:عمر ایوب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک
بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں واقع مشہور منسا دیوی مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر کے راستے میں اچانک ایک ہائی وولٹیج بجلی کی تار گر گئی۔ تار گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جان بچانے کی کوشش میں شدید افراتفری پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔مقامی پولیس افسر رتیش سہہ نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “لوگوں نے جب تار کو گرتے دیکھا تو وہ خوف زدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کو روندتے ہوئے بھاگنے لگے۔”اتراکھنڈ کے سینیئر سرکاری افسر ونئے شنکر پانڈے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوا، جب کہ دیگر پانچ افراد بھگدڑ کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔اسپتال حکام کے مطابق 35 افراد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو اور پولیس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ایک عینی شاہد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مندر میں اچانک بڑی تعداد میں زائرین جمع ہو گئے تھے۔ جب کچھ لوگ ہجوم سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگے تو بھگدڑ مچ گئی، جس میں متعدد لوگ گر پڑے۔ میرے ہاتھ میں بھی فریکچر ہوا ہے،” عینی شاہد نے بتایا۔واضح رہے کہ منسا دیوی مندر ہر سال لاکھوں زائرین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے، خاص طور پر مذہبی تہواروں کے دوران۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کمبھ میلے کے دوران بھی بھگدڑ کے ایک واقعے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Post Views: 4